سعودی عرب آمد
مختصر جواب: جہاز سے اتر کر امیگریشن، پھر سامان، پھر باہر اسکاؤٹس کی مدد سے اپنی سعودی کمپنی کی گاڑی تک پہنچیں۔ پاسپورٹ ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔
ایک نظر میں
- امیگریشن پر انگلیوں کے نشان اور تصویر لی جاتی ہے۔
- سامان لے کر باہر نکلیں گے تو سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اسکاؤٹس آپ کا استقبال کریں گے۔ وہ آپ کا ویزا دیکھ کر آپ کو متعلقہ گاڑی میں بٹھائیں گے۔
- اگر آپ نے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ بک کروائی ہے تو روانگی سے پہلے اپنے ایجنٹ سے ڈرائیور کا نمبر لے لیں اور باہر نکل کر اس سے رابطہ کریں۔ اس رابطے کے لیے ضروری ہے کہ آپ وہیں ایئرپورٹ سے فوراً سعودی سم لے لیں۔
- اگر احرام میں ہیں تو تلبیہ پڑھتے رہیں اور پابندیوں کا خیال رکھیں۔
قدم بہ قدم
- جہاز سے اترنا: جلدی نہ کریں۔ اپنا ہینڈ بیگ اور گھر والوں کو ساتھ رکھیں اور ہجوم کے ساتھ امیگریشن کی طرف چلیں۔
- امیگریشن: قطار میں لگیں۔ پاسپورٹ دیں، انگلیوں کے نشان اور تصویر دیں۔ افسر کے سوال کا مختصر اور سیدھا جواب دیں۔
- سامان: اپنی پرواز کے بیلٹ سے سامان اٹھائیں اور ٹیگ ملا کر دیکھیں۔ سامان نہ ملے تو وہیں ایئرلائن کے کاؤنٹر پر شکایت درج کروائیں اور رسید لیں۔
- کسٹم: عام طور پر سامان مشین سے گزرتا ہے۔ ممنوعہ اشیاء ساتھ نہ لائیں۔
- سعودی کمپنی کی ٹرانسپورٹ: آپ کی ٹرانسپورٹ آپ کی سعودی کمپنی بھیجتی ہے، اور مختلف کمپنیوں کی ٹرانسپورٹ مختلف اسکاؤٹس سنبھالتے ہیں۔ باہر نکل کر اپنا ویزا اسکاؤٹس کو دکھائیں، وہ آپ کو آپ کی کمپنی کی گاڑی تک پہنچا دیں گے۔ یہی کمپنی آپ کی ٹرانسپورٹ اور ہوٹل کی ذمہ دار ہے۔ سعودی کمپنی کا نام آپ کے ویزا کے کاغذ پر لکھا ہوتا ہے۔
- ٹرانسپورٹ: اپنا سامان دھیان سے اپنی گاڑی میں رکھ لیں۔ یہاں ڈرائیور آپ کے ہوٹل واؤچر کی ایک کاپی اپنے پاس رکھ لے گا، لہٰذا ہوٹل واؤچر کی آٹھ سے دس کاپیاں ساتھ رکھیں۔
- گھر اطلاع: خیریت سے پہنچنے کی اطلاع گھر والوں اور گروپ کے واٹس ایپ پر دیں۔
کریں
- پاسپورٹ اور واؤچر ہر وقت اپنے پاس رکھیں۔
- سعودی سم ضرور خرید لیں۔
- گروپ کے ساتھ رہیں، اکیلے باہر نہ نکلیں۔
نہ کریں
- اپنا پاسپورٹ امیگریشن اور بورڈنگ کاؤنٹر کے عملے کے علاوہ کسی کو نہ پکڑائیں۔
- ایئرپورٹ پر کسی اجنبی ٹیکسی والے کے ساتھ نہ جائیں۔
- امیگریشن پر تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں۔
عام غلطیاں
- سامان کا ٹیگ چیک کیے بغیر کسی اور کا ملتا جلتا بیگ اٹھا لینا۔
- ایجنٹ اور ڈرائیور کا نمبر صرف فون میں رکھنا اور فون کی بیٹری ختم ہو جانا۔
- لمبے سفر کی تھکن میں پانی نہ پینا۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
اگر ایئرپورٹ پر کوئی لینے نہ آئے تو؟ گھبرائیں نہیں، اپنے حواس بحال رکھیں۔ آپ کی سعودی کمپنی والے آپ کو ڈھونڈ کر لے جائیں گے، کیونکہ آپ کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ دیر کر دیں تو وزارتِ حج و عمرہ آپ کو آپ کے ہوٹل پہنچا دے گی۔
امیگریشن میں کتنا وقت لگتا ہے؟ رش کے مطابق کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ صبر سے قطار میں رہیں اور پانی ساتھ رکھیں۔
کیا ایئرپورٹ سے سم لینا بہتر ہے؟ جی ہاں، اس سے بڑی سہولت ہو جاتی ہے۔